6 جنوری 2012 - 20:30

سعودی عرب میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی ہےکہ آل سعود کی کال کوٹھریوں میں قید تین بچوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کےلئے موثر اقدامات کریں۔

ابنا: الکرامۃ ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کے انسانی حقوق کےکارکنون نے کہا ہے کہ آل سعود کی کال کوٹھریوں میں تین سال کا عبدالرحمن الجزائری ،چارسال کاجنی الجزائری اور بارہ سال کانمور الجزائری، بارہ سال نو مہینوں سے قید ہیں۔ ان بچوں پر الزام ہےکہ انہوں نے جدہ میں اپنی ماؤں کے ہمراہ احتجاجی مظاہروں میں شرکت تھی۔

ان بچوں نے مظاہروں میں شرکت کرکے اپنے والد کی رہائي کا مطالبہ کیا تھا۔ سعودی عرب کی کال کوٹھریوں میں ایسے ہزاروں قیدی ہیں جنہيں دسیوں برس سے بغیر مقدمے کے رکھا گيا ہے اور ان کے بارے میں کوئي خبر بھی نہیں ہے۔ یاد رہے کہ آل سعود کے کارندوں نے ان بچوں کو ان کی ماؤں سمیت پچيس دسمبر دوہزار دس میں گرفتار کیا تھا۔
........ 
/169